جب ہاتھ پر زخم لگتا ہے اور کچھ عرصے کے بعد زخم بند ہوجاتا ہے اور اس کی یہ کیفیت ہوتی ہے کہ خون آنا رک جاتا ہے اور ہمیں صحیح سے معلوم نہیں ہوتا کہ زخم پر کس چیز کی تہہ چڑھی ہوئی ہے، آیا یہ چیز جو تہہ کی صورت میں ہے، نجس ہے؟
اس لڑکے اور لڑکی کا گھر والوں کی اطلاع کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ رکھنا اور باتیں کرنا کہ جن کی آپس میں منگنی ہوچکی ہے تاکہ شادی کے فیصلے کے لئے ایک دوسرے کو مزید پہچان سکیں، کیا حکم رکھتا ہے؟
میری زوجہ حاملہ ہے اور ڈاکٹروں نے کئی ٹیسٹ کئے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بچہ ناقص الخلقت (جسمانی طور پر ناقص) ہے اور پیدائش کے بعد تقریبا پانچ سال سے زیادہ زندہ نہیں رہے گا، کیا ہمیں اسقاط حمل کی اجازت ہے؟
کیا لباس ، مخصوصا کالے کپڑوں پر آیات قرآن اور معصومین علیہم السلام کے اسمائے گرامی چھپوانا یا لکھوانا، اس بات کے پیش نظر کہ ہاتھ اور بدن ان سے لگتا ہے، جائز ہے؟ ایسے لباس کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
غیر مسلم ممالک میں ڈبہ بند (Canned) مچھلی فروخت کی جاتی ہے اور عام طور پر جب حلال گوشت نہ ملے تو مسلمانوں کے لئے ان ممالک میں یہ ایک اچھا راہ حل ہے، سوال یہ ہے کہ جب ہم نہیں جانتے کہ مچھلی پانی سے باہر مری ہے یا نہیں تو کیا اس کا کھاناحلال ہے؟
امام بارگاہ کی عمارت سے لاوڈ اسپیکر پر قرائت قرآن اور مجالس عزاء کی بہت اونچی آواز نشر کی جاتی ہے کہ جو شہر کے باہر بھی سنائی دیتی ہے یہ کام ہمسایوں کے سکون میں خلل پڑنے کی وجہ بن گیا ہے جبکہ امام بارگاہ کی انتظامیہ اور خطباء اس عمل کو جاری رکھنے پر مصر ہیں، اس عمل کا کیا حکم ہے؟
اگر متحرک کمرے (کانیکس باکس یا کنٹینر) یا ریل کے ڈبے کی کوئی بھگی یا ہوائی جہاز کے کسی چھوٹے کمرے کو مسجد کے طور پر وقف کردیا جائے تو کیا وقف صحیح ہے اور مسجد کے بقیہ مخصوص احکام رکھتا ہے؟